جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

مریم نواز کو گرفتاری کا ڈر ؟ عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب نوٹسز کیخلاف لاہور ہائی کورٹ عبوری ضمانت کی درخواست دائرکر دی ، درخواست پر آج ہی سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں ، کیپٹن(ر)صفدر،راناثنااللہ، پرویز رشید ،

مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے کیس کی آج ہی سماعت کی استدعا کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 2انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے ، حکومت کے دباؤ پرنیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب درخواست گزارکو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے،نیب نے 1500کنال اراضی سےمتعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے ، استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرے۔ بعد ازاں چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہدایت کی کیس سماعت کیلئے آج ہی مقررکیاجائے، لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت ہو گی۔ خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو 1500 کنال کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس اور چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…