ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان وہ شخصیت جنہیں بعد ازمرگ ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن   ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادو گر لیگ سپنر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ملک کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ وصول کیا۔عبدالقادر 63 برس کی عمر میں 6 ستمبر 2019ئ�  کو

لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔عبدالقادر نے 1977ئ�  سے 1990ئ�  تک 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 1977ئ�  سے 1993ئ�  کے دوران 104 ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، لیجنڈری ا?سٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے بھی عبدالقادر سے لیگ سپن ا?رٹ کے گْر سیکھے ، جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے عبدالقادر کے مشوروں سے اس فن میں مہارت حاصل کی ،عبدالقادر نے لیگ سپن کا فن سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کو بھی سکھانے میں دن رات ایک کیا، عثمان قادر ان کی زندگی میں تو پاکستان کی نمائندگی نہ کرسکے تاہم ان دنوں وہ قومی سکواڈ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں،عثمان قادر اور ان کے بھائی سلمان قادر نے وفاقی حکومت کی جانب سے والد کی اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…