جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

بی آر ٹی بارش برداشت نہ کرسکی، چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا 

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن  )پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) بس بارش برداشت نہ کرسکی اور اسٹیشن کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا۔ بی آر ٹی کے گلبہار اسٹیشن میں انڈر پاس کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث بارش کا پانی اسٹیشن کے اندر داخل ہونے لگا۔  قبل ازیں بس کو ایک بار پھر پھر بریک لگ گئی تھی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی تھی۔  بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے

اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی ا?ر ٹی بس اچانک رک گئی ہو۔ چند روز قبل بی ا?ر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔ بی ا?ر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے  چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس دسمبر میں بی ا?ر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔ بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی ا?ر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی ا?ئی تھی اور جسے ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…