اسلام آباد (این این آئی) دنیا بھر کے رہنما ئوں نے یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ۔ چینی سفیرنے اپنے بیان میں کہاکہ چین کے صدر شی پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کی طرف سے یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی ۔ روسی سفارتخانے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے صدر اور وزیراعظم کو تہنیتی پیغامات بھجوائے گئے ہیں۔
قطر کے سفارتخانے کے مطابق امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اور قطری وزیراعظم نے مبارکباد دی ۔ جرمن سفیر نے کہاکہ تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی بہت مبارکباد! ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے اس اہم دن پر میں اپنے میزبان ملک پاکستان کے تمام باسیوں کی اچھی صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ خوشحال مستقبل ہی آپ سب اور اس ملک کا مقدر ہے! پاکستان زندہ باد! ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ یوم پاکستان مبارک۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاک برطانیہ دوستی مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹتی رہے گی چاہے کورونا وبا ہو، موسمیاتی تبدیلی ہو یا بچیوں کی تعلیم۔فرانسیسی سفارتخانے کی طرف سے بھی یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ۔اندرولا کیمینارا سفیر نے کہاکہ یورپی یونین کی طرف سے بھی مبارکباد،امریکی سفارتخانہ کی طرف سے بھی مبارکباد کا پیغام دیا گیا ۔