جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سرحدی شہر چمن میں بم دھماکہ ،تین افراد شہید  ،13زخمی ہوگئے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں تین افراد شہید ،13زخمی ہوگئے ۔لیویز حکام کے مطابق منگل کو چمن کے علاقے تاج روڈ پر لیویز ہیڈکوارٹرز کے باہر پولیس تھانہ ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زو ر دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حاجی عبدالعلی ،دلاورسمیت 3افراد جاں بحق جبکہ

دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت 13افرادسمیع اللہ ، دلاور ولدنورعلی ،دلبر،محمد داود،شاہ نواز ،ذبیع اللہ ،منصور،یاقود ،حیات اللہ ،رحمت اللہ ، عتیق اللہ ،لیویز اہلکار خان محمداور پولیس اہلکار سید محمد  زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویزاورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاکرائم سین کیلئے بی ڈی ٹیم کوئٹہ سے چمن روانہ ہوگئی ہے مزید کارروائی سی ٹی ڈی چمن کر رہی ہے۔سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے چمن بم دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چمن میں ہونے والے بم دھماکے کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز،پیرامیدیکل اسٹاف اور نرسز کو فوری طورپر ڈیوٹی پر طلب کرلیا جنہوں نے ایم ایس کی موجودگی میں چمن بم دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…