لاہور ( آن لائن ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق کی لاہور میں ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے ، جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے توتحریک
زیادہ مؤثرہوسکتی ہے تاہم اس کے جواب میں جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم میں شمولیت سے معذرت کرلی۔بلاول بھٹو اور سراج الحق کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن کے طورپراپنی علیحدہ شناخت کیساتھ کام کررہے ہیں ، تاہم پی ڈی ایم کو متحد رہناچا ہیئے تاکہ حکومت کو مشکل وقت ملے جب کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیانتخاب کیلئے پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائے ، جماعت اسلامی کے ایک ووٹ کامسئلہ نہیں ہے لیکن پی ڈی ایم میں بیٹھ کرمعاملات طے کیے جائیں۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے انتخابی اصلاحات کیلئے نیشنل ڈائیلاگ پر اتفاق کرلیا، دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ نیشنل ڈائیلاگ میں تحریک انصاف بھی شامل ہونا چاہیے، آئندہ الیکشن سے قبل اتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت تابعدارالیکشن کمیشن چاہتی ہے جو زہرقاتل ہے، اپوزیشن کیلئے ضروری ہے کہ متحد رہے.