لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، جاوید لطیف، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، عطااللہ تارڑ،سلمی بٹ سمیت
دیگر رہنما ئوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ حمزہ شہباز نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں کوہدایات دیں کہ یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز کی جائیں۔