بہاولنگر(این این آئی)دوران سفر مسافر بس کی سیٹ پر ایک شخص کی روح پرواز کر گئی۔راشد نامی شخص عارف والا سے فقیروالی آ رہا تھاکہ اپنی منزل کے قریب پہنچ کر اسکی روح نکل گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ،
جاں بحق ہونے والے راشد کا تعلق نواحی گائوں 144 سکس آر سے ہے،نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق اسکو دل کا دورہ پڑا جو جاں لیوا ثابت ہوا مرحوم کے لواحقین کو اسکی موت کی اطلاع دے دی گئی ۔