جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان، لاک ڈائون میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )حکومت پنجاب کا لاہور سمیت مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دوہفتے کے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے

مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے،دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن پڑھائی سے طلبہ خو ش نہیں ہیں،سکولوں کی بندش کا فیصلہ بڑا مشکل ہے ،وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں ، سکولوں کے کھلنے یا نہ کھلنے سے متعلق فیصلہ 24مارچ کو ہو گا ۔ جلد یکساں نصاب تعلیم ملک بھر میں نافذ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو لاہو ر میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں ، تعلیمی اداروں اور آن لائن تدریس میں بڑا فرق ہو تا ہے ،اسکولوں کو بند کر نا بڑا مشکل فیصلہ ہے ،آن لائن پڑھائی سے طلبہ خو شں نہیں ہیں ،آن لائن تعلیم میں وہ بات نہیں جو کلاسز میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہرسنگین ہوگئی جس سے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے ،طلباء ، اساتذہ اور ملازمین کی صحت اولین ترجیح ہے، 24 مارچ کووزراء تعلیم و صحت کے اجلاس میں کورونا صور تحال دیکھ کر تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاپرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں اپنا اپنا نصاب ہو تاہے وفاق اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکتا ، نصاب کے حوالے سے معاملہ صوبائی حکومتوں کے سپرد کر دیا ہے اور صوبائی حکومت نے اپنے ٹیکسٹ بک بورڈ کو اختیار دیدیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد یکساں نصاب تعلیم ملک بھر میں نافذ ہوگا ، کو شش کر رہے ہیں کہ نصاب میں ایسا کوئی مواد نہ ہو جو مذہب کو ٹھیس پہنچائے ، یکساں نصاب پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوششں کر رہے ہیں کورنا صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کیئے ۔ قوم تقسیم تھی ، ذہن تقسیم تھے سوچنے کا طریقہ مختلف تھا جب سوچنے کا طریقہ مختلف ہو تو معاشرے میں انتشار پیدا ہو تا ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…