اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے)کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحیددائود پوتا کودوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سلانےپر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب اے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں واقعہ پیش آیا
جب کمسن بچے نے رونا شروع کردیا تو والدہ پریشان ہوگئیں، فضائی میزبان نے والدہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا کر چپ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فضائی میزبان توحید نے ماں کی پریشانی دیکھ کر بچے کو چپ کروا کر سلا دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بچے کو چپ کرانے پر والدہ بھی قومی ایئرلائن عملے کے حسن سلوک کی معترف ہوگئیں۔پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے دوست پی آئی کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں سوار تھے اور انہوں نے یہ تصاویر مجھ سے شیئر کیں۔فخر عالم نے بتایا کہ اس پرواز میں ایک بچہ بہت رو رہا تھا جس کی والدہ بہت پریشان ہو گئی تھی اور ان سے بچہ نہیں سنبھل رہا تھا۔بعدازاں پرواز کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید نے بچے کو سلانے میں خاتون کی مدد کی۔سوشل میڈیا پر چیف فلائٹ اٹینڈنٹ توحید کے اس رحم دلانہ قدم کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور ان کے اس مثبت عمل کو سراہا جا رہا ہے۔