ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

جاتی سردی واپس لوٹ آئی ۔۔۔ آئندہ6 دن تک ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ‎

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ بدھ (صبح )تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گی۔آج بروز منگل خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اورا سلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اوربالائی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔

اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھا ر بارش ہوتی رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ ہفتے کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اتوار اور سوموار کے دن بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب نجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقے ملک میں مشرق سے داخل ہونے والے بارشوں و برفباری کے سسٹم کی زد میں ہیں ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش،ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس کی وجہ سے جہاں جاتی

سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے وہیں ناصرف بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے بلکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔پنجاب میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، گوجرہ، ساہیوال، بورے والا، عارف والا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بند بوسن، لودھراں اور دیگر علکاقوں میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش اور ڑالہ باری نے جل تھل ایک کردیا ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے قبل چلنے والی طوفانی ہواؤں نے کچے گھرو?ں کی چھتیں،

سائن بورڈز اور ہورڈنگز اڑا دیں، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں آالہ باری نے گندم سمیت دیگر اجناس کی فصلوں اور آم کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔اسلام آباد اور جڑواں شہر راوالپنڈی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ ملتوی کردی گئی ہے، اب یہ فوجی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی اور اس دن دونوں شہروں میں عام تعطیل ہوگی۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے

علاقوں میں ہونے والی بارس کے باعث سیکڑوں فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں، ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے 299 فیڈر ٹرپ ہو گئے، پشاور سرکل کے74، خیبر سرکل کے 72، بنوں سرکل کے60 ، مردان سرکل 18، صوابی سرکل 20، ہزارہ 1 کے 19، ہزارہ 2 کے 15 اور سوات سرکل کے 21 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آزاد کشمیر کی وادی لیپا میں 3 دن سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پراب تک 9 انچ برف پڑ چکی ہے، شدید بارش اور برفباری کے باعث وادی لیپا کا مظفر آباد ست زمینی رابطہ معطل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا، اس لئے ندی نالوں کے کنارے رہنے والی شہری احتیاط کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…