جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

توہین قرآن پاک کا الزام لاہور میں پولیس افسر کی قرآن اٹھا کراپنے مسلمان اور بے قصور ہونے کی وضاحت

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اپنے مسلمان ہونے اور توہین مذہب کو رد کرنے کیلئے قرآن اٹھا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ایک ایس پی(سکیورٹی) خالد محمود افضل پر مبینہ طور پر قرآن مجید کے نسخوں کا ایک بیگ پھینکے کے جرم میں

توہین مذہب کا الزام عائد کردیا گیا تھا۔خالد محمود نے اپنی ایک ویڈیو میں ہاتھ میں قرآن اٹھا کر وضاحت دی کہ وہ قرآن کا دل سے احترام کرتے ہیں اور کبھی اس کی توہین کا نہیں سوچ سکتے۔ٹویٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں خالد محمود نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر میرے خلاف توہین قرآن پاک کی ایک مہم چلائی جارہی ہے، یہ مجھ پر صرف الزام نہیں ہے میرے ایمان کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہماری پوری زندگی کا رہنما ہے جس سے ہم دین دنیا و آخرت کا سبق لیتے ہیں ، قرآن پاک کا تقدس مجھے اپنے جان مال و عزت سے بھی زیادہ عزیز ہے۔خالد محمود نے قرآن پاک کو چوم کر آنکھوں سے لگا کر کھولا اور سورة فاتحہ کی تلاوت بھی کی، انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے کہ مجھے اپنے ایمان کو ثابت کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہی کہ میری زندگی میں قرآن کریم کی کیا اہمیت ہے، مجھے قرآن پاک اپنی عزت ، اپنی جان اور ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو دیکھئے ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…