خیرپور(این این آئی)خیرپورمیں طالبہ سے مبینہ زیادتی اوربلیک میلنگ کیس میں نیا موڑ آگیا۔متاثرہ طالبہ کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ والد پسند کی شادی کرنے پر طلاق دلانا چاہتے ہیں، اس لیے چھوٹی بہن کو شوہر اور سسر کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ
خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کو 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔ 7 لاکھ روپے دے چکی ہوں، ملزمان مزید پیسے مانگ رہے ہیں، تحفظ فراہم کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کو 3 ملزمان نےآبرو ریزی کا نشانہ بنایا، متاثرہ طالبہ ملزمان کیخلاف وویمن پروٹیکشن سیل پہنچ گئی۔طالبہ کے مطابق ملزمان نے مجھے 7 ماہ تک آبرو ریزی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ 7 لاکھ روپے دے چکی ہوں، ملزمان مزید پیسے مانگ رہے ہیں، تحفظ فراہم کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، آخری اطلاعات تک 2 کی تلاش جاری تھی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تصدیق کے بعد وویمن پروٹیکشن سیل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔