جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

فیس نہ دینے پر طالبہ کیساتھ اسکول انتظامیہ کا افسوسناک سلوک

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فیس نہ دینے پر ساتویں جماعت کی طالبہ سے اسکول انتظامیہ کی مبینہ بدسلوکی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ حبس بے جا اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں نجی اسکول میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں اسکول انتظامیہ نے فیس نہ دینے پرساتویں جماعت کی

طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کی۔طالبہ نے بتایا کہ بریک بند کرکے لنچ کرنے سے بھی روک دیا گیا اور چھٹی ہونے سے ایک پیریڈ پہلے الگ کلاس میں اکیلا بٹھانے کے بعد میرا بیگ بھی چھین لیا گیا۔متاثرہ طالبہ اپنے والد کے ہمراہ رضویہ تھانے پہنچی اور اسکول انتظامیہ کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی۔رضویہ تھانے میں طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔مقدمہ حبس بے جا اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا چندماہ کی بیٹی کی اسکول فیس باقی تھی، اسکول انتظامیہ سے ہرماہ فیس کے ساتھ بقایا فیس لینے کی درخواست کی۔مقدمے میں کہا گیا 18 مارچ کو بچی کواسکول ٹائم میں کلاس سے باہر کھڑا رکھا گیا، چھٹی سے ایک گھنٹہ پہلے بچی کوالگ کمرے میں بند کردیاگیا، میری بیٹی کا اسکول بیگ ضبط کرلیا گیا۔والد کی جانب سے درخواست میں کہا گیاہے کہ اسکول گئے تو نہ صرف دھمکیاں دی بلکہ دونوں کو دھکے دے کر نکال دیاگیا، اسکول کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن نے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…