جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا سب سے زیادہ فائدہ کس سیاسی جماعت نے اٹھایا؟ بڑا دعوی سامنے آ گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اس وقت بحران کا شکار ہیں لیکن اس اپوزیشن اتحاد سے سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی نے اٹھایا ۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی خبر کے مطابق پی ڈی ایم کی فیصلہ سازی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار رہا اور اسے اس اپوزیشن اتحاد کی نمایاں

پشت پناہی حاصل رہی ۔اب پیپلز پارٹی اپنے وعدوں کے بر خلاف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب حاصل کر نے کے لئے کوشاں ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے83 اور جے یو آئی (ف) کے 15 ارکان نے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو جتوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جہاں حکمراں جماعت سے تعلق رہنے والے اور ملک کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اس طرح پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپنے 55 ارکان کے ساتھ جیت گئی ۔ پیپلز پارٹی کے لئے پی ڈی ایم کی حمایت کے بغیر اس نشست پر کامیابی کا تصور تک نہ تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کی نائب صد رمریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے بلاول بھٹو زرداری کے مریم نواز پر طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ دوریاں نہیں چاہتے، سیاسی باتوں کا جواب سیاسی ہی ہونا چاہیے،مریم نواز نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے، سیاسی

بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ اس قسم کی بیان بازی سے دوری اختیار کرنی چاہیے، سیاسی باتوں کا سیاسی جواب ہی ہونا چاہیے، ہم پیپلز پارٹی سے دوریاں نہیں معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، بلاول نے کیا سوچ کر بیان دیا، ہم یہ بیٹھ کر ان ہی سے سمجھ لیں گے۔انہوں نے کہا استعفوں پر 9 جماعتوں کا ایک اور پیپلز پارٹی کا الگ موقف تھا، پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق 4 اپریل تک مہلت مانگی ہے اس لیے تب تک فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…