لاہور (آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری حکم نامہ جاری کر دیا۔ نئے حکم نامے کے مطابق دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام ایئرلائینز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ بین الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کیبن کریو کو پاکستان سفر کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فار م پر کر نا لازمی قرار دیا، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن فارم میں مسافر کو سفری تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔مسافر نے سفر سے 5 دن پہلے افریقہ ، جنوبی امریکہ کے درمیان سفر تو نہیں کیا۔مسافر نے گزشتہ
14دنوں کے درمیان کن ممالک کا سفر کیا ہے بتانا لازمی ہوگا۔ جبکہ چارٹرڈ ، پرائیویٹ فلائٹس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدلازم ہوگا۔مسافر اپنی ہی سیٹ پر سفر کریں گے ،نشست تبدیل کر نے کی اجازت نہیں ہو گی۔بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔ مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے۔ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں5 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ سی کیٹگری ممالک میں شامل ممالک کے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔