ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

کابینہ سے فخر امام ، خسرو بختیار، غلام سرور ، شہریار آفریدی اور رزاق دائود کی چھٹی کا امکان ، سینئر صحافی کاحیران کن انکشاف

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میںسینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ فخر امام، خسرو بختیار ،غلا م سرور،شہر یار آفریدی،عبد الرزاق دائود کا امکان ہے کہ یہ چلے جائینگے ،عمران خان پرویز خٹک سے سب سے زیادہ خوش ہیں۔فواد چودھری او ر شیخ رشید سے بھی خوش ہیں،فیصل جاوید اور فرخ حبیب ڈپٹی منسٹر بن سکتے ہیں، کراچی میں تحریک انصاف کی

لیڈر شپ میں کبھی اتفاق رائے نہیں ہوتا،پانی کے معاملے میں انڈیاسے مذاکرات کیلئے ایکسپرٹس کی ٹیم بنانی چاہئے ۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے اعتراز احسن نے کہہ دیا کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف سے بہتر ہے ،ان کا کہنا معنی رکھتا ہے ، اپوزیشن کو سروائیول کیلئے پرابلم درپیش ہے ،انہوں نے منصوبہ یہ بنایا کہ نواز شریف ادھر سے پش کراور کہہ رہاہے کہ میں تحریک کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں،فضل الرحمان عمران خان کو ایک لمحہ برداشت کرنے کو تیار نہیں ،عمران خان بھی ان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہازرداری صاحب نے جو کھیل پی ڈی ایم سے کھیلا ، اس کے بعد اب ان کیلئے ایک ہی آپشن ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ کھڑا کریں،کیا گرمی میں لوگ لانگ مارچ کیلئے تیار ہونگے ،یہ کچھ لوگوں کو بے شمار سرمایہ خرچ کرکے ساتھ لے جائینگے ،26مارچ کو خطرہ ہے کوئی بڑا ہنگامہ ہوگا،فضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں پی ڈی ایم ساتھ ہوگی تو وہ مولانا کے لوگ ہونگے ،مولانا اور ن لیگ کے لوگ مریم کے ساتھ ہونگے ،یہ ویسا ہنگامہ کرینگے جیسے پچھلی دفعہ کیا تھا،ن لیگ کے لوگوں نے کچھ اخبارنویسوں کوبتایا آصف زرداری نے نواز شریف کو فون کیا مگر فون اسحاق ڈار نے سنا اور کہا میاں صاحب ناراض ہیں ،بات نہیں کرنا چاہتے ،پی پی والوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایازرداری صاحب نے فون کیا نہ کرنا چاہتے ہیں،زرداری صاحب کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں،مریم نواز بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کہہ دیا مجھے اپنی جان کی کوئی پروا نہیں ،آپ کا مطالبہ تو ملک سے باہر جانے کا ہے ،جان کی کیا پروا ہوگی،قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے ،کیا کسی اسٹیبلشمنٹ نے کسی سیاسی آدمی کو قتل کرایا، بھٹو نے قتل کرائے ،کیا عمرا ن خان نے کسی کی جان لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…