جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

’’26مارچ کو خطرہ ہے کوئی بڑا ہنگامہ ہوگا‘‘کچھ لوگوں کو بے شمار سرمایہ دے کر ساتھ لے جانے کیلئے تیار کر لیا گیا ، ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے اعتراز احسن نے کہہ دیا کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف سے بہتر ہے ،ان کا کہنا معنی رکھتا ہے ، اپوزیشن کو سروائیول کیلئے پرابلم درپیش ہے ،انہوں نے منصوبہ یہ بنایا کہ نواز شریف ادھر سے

پش کراور کہہ رہاہے کہ میں تحریک کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں،فضل الرحمان عمران خان کو ایک لمحہ برداشت کرنے کو تیار نہیں ،عمران خان بھی ان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہازرداری صاحب نے جو کھیل پی ڈی ایم سے کھیلا ، اس کے بعد اب ان کیلئے ایک ہی آپشن ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ کھڑا کریں،کیا گرمی میں لوگ لانگ مارچ کیلئے تیار ہونگے ،یہ کچھ لوگوں کو بے شمار سرمایہ خرچ کرکے ساتھ لے جائینگے ،26مارچ کو خطرہ ہے کوئی بڑا ہنگامہ ہوگا،فضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں پی ڈی ایم ساتھ ہوگی تو وہ مولانا کے لوگ ہونگے ،مولانا اور ن لیگ کے لوگ مریم کے ساتھ ہونگے ،یہ ویسا ہنگامہ کرینگے جیسے پچھلی دفعہ کیا تھا،ن لیگ کے لوگوں نے کچھ اخبارنویسوں کوبتایا آصف زرداری نے نواز شریف کو فون کیا مگر فون اسحاق ڈار نے سنا اور کہا میاں صاحب ناراض ہیں ،بات نہیں کرنا چاہتے ،پی پی والوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایازرداری صاحب نے فون کیا نہ کرنا چاہتے ہیں،زرداری صاحب کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں،مریم نواز بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کہہ دیا مجھے اپنی جان کی کوئی پروا نہیں ،آپ کا مطالبہ تو ملک سے باہر جانے کا ہے ،جان کی کیا پروا ہوگی،قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے ،کیا کسی اسٹیبلشمنٹ نے کسی سیاسی آدمی کو قتل کرایا، بھٹو نے قتل کرائے ،کیا عمرا ن خان نے کسی کی جان لی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…