منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کا 127دن کا دھر نا دے کر پی ٹی آئی کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹھکیلیاں ختم ہونے والی ہیں، میری ذاتی لی جائے تو دھرنا ایک سو چھبیس دن کا ریکارڈ توڑ کر ایک سو ستائیس دن ہونا چاہیے ،

جس نے آصف زرداری کی خبر باہر دی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا، ،انشااللہ لانگ مارچ ضرور ہوگا کیونکہ ان کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اس تحریک کو دس پارٹیاں چلائیں نو چلائیں یا تین چلائیںیہ کامیاب ہوگی، یہ حق و سچ کی لڑائی ہے اس لئے اس کی کامیابی اٹل ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ سب کچھ پیپلزپارٹی کیلئے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ،جو ٹیم سینیٹر زکو ووٹنگ کیلئے گائیڈ کررہی تھی نام پر بھی مہر لگا دیں اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے ،یہ غلطی ہے یا سازش ہے پیپلزپارٹی تحقیقات کروائے ،یہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے لئے بہتر ہوگا، میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں نہ ہی کرونا کو ۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹھکیلیاںختم ہونے والی ہیں، اگر میری ذاتی لی جائے تو دھرنا ایک سو چھبیس دن کا ریکارڈ توڑ کر ایک سو ستائیس دن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ لانگ مارچ ضرور ہوگا ان کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا، لانگ مارچ استعفوں کے ساتھ ہوتاہے یا اس کے بغیر پی ڈی ایم اس کا فیصلہ کرے گی، لانگ مارچ عیدکے بعد تک ملتوی ہوا اس کو ختم نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ان کا کہنا تھاکہ وہ (ن) لیگ اور مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پچھلے دنوں مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری اور نوازشریف سے بات ہوئی جس میں سے وہ درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…