جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت فردوس عاشق اعوان نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں اور مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہروں پر

ماسک نہ پہنے ،دونوں صوبائی وزراء کے عقب میں بیٹھے ہوئے سرکاری افسران بھی بغیر ماسک کے ہی موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشیر اطلاعات پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کئے رکھا تھا۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مولانا فضل الرحمان کی ویکسی نیشن کرنے کی منتظر ہے،مولانافضل الرحمن جاتی امراشاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن کورنا وائرس کی ویکسی نیشن کے لئے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسی نیشن سینٹرز پر ضرور تشریف لائیں اور اپنی ویکسی نیشن کرائیں تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپ کے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا خطرات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے اور دوسری جانب مولانا فضل الرحمن اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…