اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے استعفیٰ نہیں دیا ہے بلکہ وہ چھٹیوں پر ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف سے احکامات لیتے ہیں۔ایک انٹرویومیں سلیم مانڈوی
والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو اتنے اختیارات نہیں دینے چاہیے کہ کل کو وہ حکومت کو ڈکٹیٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی میٹنگ ہوئی جس میں طے پایا ہے کہ این اے 249 کراچی ویسٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا مشترکہ امیدوار الیکشن لڑے گا۔