جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت آ گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 26مارچ کو نیب جائوں گی ،وہ وقت اور تھا جتنی قربانیاں دینی تھی دے چکی ،اب قربانیاں دینے کا نہیںحساب لینے کا وقت آ گیا ہے ،اب یہ یاد رکھنا مسلم لیگ (ن) ، مریم نواز نیب یا اس کے پیچھے جو مالک ہے اس کے لئے اتنی نرم آسامی نہیں بنے گی ،لانگ مارچ

کی وجہ سے جو تمہاری جان نکلی ہوئی تھی اب تمہاری جان اندر واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے،جو نواز شریف کے بارے میں بات کرے گا ہم اس کی زبان کھینچ لیں گے،مسلم لیگ (ن) تو ڈیڑھ سال او ربرداشت کر لے گی لیکن تم ڈیڑھ سال اور رک گئے تو تمہارا نام بھی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،سنا تھا بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختوانخواہ شکایت کرتے تھے کہ سلیکٹرز کیخلاف صرف وہی کھڑے ہوتے ہیں ،پنجاب کھڑا نہیں ہوتا لیکن مجھے فخر ہے پنجاب بھی کھڑا ہو گیا ہے اور پنجاب نہ صرف کھڑا ہو گیا بلکہ اب کسی کو بھی کسی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ،نوازشریف کا وژن دیکھو وہ انہیں بند دروازے کے پیچھے بند کمروں میں کہتا ہے اپنا گھر ٹھیک کر لو ورنہ دنیا میں رسوائی ہو گی ،آپ کو کیوں سمجھ نہیںآرہی تھی ،نوازشریف ،عوام کا وزیر اعظم اور عوام کا نمائندہ بات کرے توغدارتو آپ یہ بات کریں تو محب وطن ، اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بات کسی کے منہ سے نکلی ہے لیکن اس میں سر خرو نواز شریف ہوا ہے ، سلیکٹرز میں سے ایک نے کہا جب کوئی لیڈر عوا م میں بے پناہ مقبول ہو جاتا ہے اگلا انتخاب بھی جیتنے جارہا ہو تو ہم اس کے پر کاٹ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اڈا پلاٹ رائے ونڈ میں یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز

نے کہا کہ چاروںصوبوںاورآزاد کشمیر سے آئے ہوئے عہدیداروں،ممبران کو تہہ دل سے رائے ونڈ میں خوش آمدید کہتی ہوں ۔نوازشریف کے پیغام کوسمجھا ہے ناں، میاں صاحبب کو کہنا چاہتی ہوں کہ جب آپ نے بیانیہ دیا سب سے پہلے پاکستان اورمسلم لیگ (ن) کے نوجوان نے نہ صرف بیانیے کو سمجھا بلکہ گلی گلی محلے محلے اس کو آگے

لے کر چلتے رہے، اس میں یوتھ ونگ اورسوشل میڈیا ونگ کا بھی بہت بڑاکردار ہے ۔ میں پاکستان کے نوجوانوں کو ،(ن ) لیگ یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ونگ کو شاباش دینا چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے بہت بڑے نامور سیاسی رہنما ہیں انہوںنے مجھ سے خود یہ بات کہی کہ چند ماہ پہلے سلیکٹرز میں سے ایک کے پاس

بیٹھاتھا میں نے ان سے پوچھا کہ نواز شریف نے ایسی کیا چوری کی ایسی کیا کرپشن کی جو آپ ڈھونڈ لے کر آئے اور آپ کو اسے اقامہ پر نکالنا پڑا۔ تو اس سلیکٹر نے کہا کہ نہ نواز شریف نے چوری کی نہ کرپشن کی بلکہ نواز شریف کاعوام میں قد بہت بڑاہو گیا تھااورہمیں یہ منظور نہیں ،جب کوئی قومی رہنما عوام کے اندرمقبول ہوجاتاہے

تو جب وہ بجلی کے کارخانے لگا لیتا ہے دہشتگردی ختم کر لیتاہے وہ ملک کو ترقی پر ڈال دیتاہے ایک کے بعدایک انتخاب جیتا ہے اور اگلا انتخاببھی جیتنے جارہا ہوتا ہے تو ہم اس کے پر کاٹ دیتے ہیں ۔ آپ جانتے ہو جب نواز شریف کو2017ء میںایک جھوٹے اقامے اورجھوٹے الزام پر نکالاگیا واز شریف نے قوم سے سوال پوچھا تھامجھے

کیوں نکالا اس وقت پوری قوم سن رہی تھی کہ نواز شریف کے مخالفین مذاق اڑا رہے تھے، آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ بائیس کروڑ عوام سوال پوچھ رہے ہیںکہ نواز شریف کو کیوں نکالا ،ہے کوئی جواب کہ نواز شریف کو کیوں نکالا۔ اللہ کے کام دیکھو ًکہ انہوںنے نواز شریف کو اقامے پر نکالا پانامہ پر جھوٹامقدمہ بنایا ،نوا زشریف مرتی ہوئی بیوی

کو چھوڑکر جعلی سزائوں کو بھگتنے کے لئے بیٹی سمیت پاکستان آیا ،کسی نے پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی بے غیرتی نہیں کی تھی کہ گھروں کی بیٹیوں تک پہنچ جائیں ، انہوں نے نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈالا لیکن جج خود بول اٹھا کہ مجھ سے جھوٹی سزادلوائی گئی ۔ اس کے بعدپوری کوشش کی جنوبی پنجاب کا محاذبنوایا،

انہوں نے جوڈرامہ کیا تھا اب اس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے جو پیسے رکھے تھے وہ پیسے واپس لے لئے فائل بند کردی ہے ، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارں کو توڑنے کی کوشش کی اور گھوم پھر کو چند ایک لوٹے ملے اور مسلم لیگ (ن) کی اکثریت نے چھوڑنے سے انکار کر دیا اس کے باوجود

مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل و کرم سے 2018ء کا انتخاب جیت گئی تھی ۔ اس انتخاب کو چوری کرنے کے لئے ان کو ڈھٹائی بے شرمی سے عوام کے سامنے آناپڑا۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈاکہ مارااورنتائج تبدیل کر دئیے ، عوام نے مسلم لیگ(ن) اور شیر کے حق میں فیصلہ دیا تو آرٹی ایس بٹھا دیا گیا ،حکومت بنا لی ،ایک پیج پر ہونے کے

باوجود ایک دوسرے کے سر پر ہاتھ رکھنے کے باوجود چوریوں اور ڈاکوں کو باجوود، نالائقیوں اور نا اہلی کو چھپانے کے باوجود آج ڈھائی سال کے بعدنوازشریف اوران کے خاندان ،مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنمائوں کو جیل میں ڈالنے ، چوڑ ڈاکو، کرپشن کاجھوٹاپراپیگنڈا کرنے کے باوجودان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ انہیں ایک

ضمنی انتخاب جیتنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ اللہ کی کرنی دیکھو وہ نواز شریف جس کو یہ کہتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے نواز شریف کی پارٹی ختم ہو گئی ہے آج وہ نواز شریف لندن میںبیٹھاہے لیکن اس کے ڈرسے دن رات ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ نوشہرہ میں ان کے گھر میں گھس کر مارا ہے ،میرا ابھی نوشہرہ میں

آناادھار ہے میں ضرور آئوں گی ،عمران خان کو گھرمیں گھس کر مارنے پر شکریہ ۔ آج بھی نواز شریف کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کے بھائی کو گرفتار کرنا پڑتا ہے ،اس کے بھتیجے کو گرتار کرناپڑتا ہے ،ایک جھوٹے اورسیاسی کیس میں نیب کو مریم کو بلاناپڑتا ہے ۔یہ الزامات لگا لگا کر تھک چکے ہیں ، الزامات ختم ہو چکے ہیں

اورکہتے ہیں کہ مریم نواز اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہے ،میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں نیب کو بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے ۔ مریم نواز کے خلاف ایک ثبوت بھی ہوتا ہے توٹی وی پر لہراتے شرمندہ ہو کر یہ نہ کہتے وہ اداروں کے خلاف بول رہی ہے ۔ میں اداروںکے خلاف نہیں بول رہی انہیں تکلیف یہ ہے کہ میں

تمہارے  پول کھول رہی ہے اور نیب کو تکلیف یہ ہے کہ میں اس کے آقا ہے عمران خان کی آٹا چوری چینی چوری گیس بجلی چوری ووٹ چوری کی داستانیں پوری پاکستان کو سنا رہی ہے ،ان کے اپنے لوگ بتاتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اگرمریم کوقابو کرلوتوشاید حکومت مخالف میںکمی آجائے ۔نیب آج بیانات کا چوکیدار

بن کر بیٹھاہے ، مریم نواز شریف کی بیٹی ہے قید سے ڈرتی نہیں ہے ، میں ڈیتھ سیل کے اندراکیلی رہ کر آئی ہے ، یہ بھی بتائوں جس دن مجھے جیل سے چھوڑا جارہاتھا کہ ایک جیل عہدیدار نے کہاکہ میں آپ نے جتنی ہمت اورحوصلے سے جیل کاٹی سزائے موت کی چکی چوبیس گھنٹے اکیلی رہی ہیں میری اٹھائیس سال کی سروس میں

کسی مرد نے بھی اس طرح کی سزا نہیںکاٹی ۔ میں عمرنان خان نہیںجو دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا ،میں اللہ کے فضل و کرم سے اس نواز شریف کی بیٹی ہے جوانتقام کے آگے مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑا کر اور بیٹی کا ہاتھ پکڑکر پاکستان آیا اورقانون کے آگے پیش ہو گیا ۔ آج بھی جب نوازشریف حوصلے سے ہیں اور او رانہوںنے بہادری کی

داستان رقم کی ہے ۔ ایک شخص بتادو جس نے نواز شریف جتنی تکلیفیں سہی ہوں اورسیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا اور کہے کہ میں پیچھے نہیں ہٹوںگا ۔ جس کو دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر تمہاری بیٹی باز نہ آئی تو تمہاری بیٹی کو قتل کر دیں گے۔ میں نے میاں صاحب کو کہاتووہ پریشان ہو گئے ۔باپ ہے پریشان ہو گیا لیکن میں

نے انہیں کہا کہ اپنا دل مضبوط کریں عزت اور ذلت زندگی اور موت نیب نہ عمران خان اور نہ سلیکٹر کے ہاتھ میں ہے وہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ اگر ان لوگوںمیں ذرا سی بھی ہمت ہوتی ،بندوق میں ذرا بھی طاقت ہوتی اگر انتقام میں ذرا سی بھی طاقت ہوتی جھوٹے فیصلوںمیںطاقت ہوتی انتظامیہ کواستعمال کر کے نتائج لینے میں طاقت ہوتی جعلی

عمران خان کا یہ حال نہ ہوا ہوتا ۔ حکومت کرنی ہے نوازشریف کی طرح کرو جس نے جب ریجکٹڈ کا ٹویٹ آیا انہوںنے کہا اٹھائو میں نے میںریجکٹد کاٹوئٹ نہیںمانتا۔میں اس کی گواہ ہوں نواز شریف نے کہا کہ ریجکٹڈکا ٹوئٹ میرے اوپر حملہ نہیں ہے ان کروڑوں عوام کے اوپر حملہ ہے انکے منہ پر تھپڑ ہے جنہوںنے مجھے ووٹ دے کر

وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھایا ہے ،نوازشریف کی ہمت دیکھوباہر لا کر جتھے بٹھادئیے ، جوروزتقریریں کرتے رہے لیکن نواز شریف ڈٹا رہاپھر پانامہ لے آئے ، توسیع دیدو پانامہ غائب ہو جائے گا ، نواز شریف کہا کہ میرا معاملہ اللہ کے پاس ہے توسیع نہیںدوں گا۔ نوازشریف ڈٹارہا جب پانامہ چلا توانہوںنے باربار نواز شریف کوکہا کہ

استعفیٰ دیدو گھر چلے جائو پانامہ ختم ہو جائے گا لیکن نواز شریف نے کہا کہ نہ استعفیٰ دوں گااورنہ گھرجائوںگا اورپھر وہی ہوا نوازشریف نے ان کے دبائو میں آنے س انکارکرتے ہوئے عوام کاحق حکمرانی کا پرچم بلند رکھا او راستعفیٰ نہیں دیا ، انہیں رسواہو کر ایک چھوٹے سے جوٹے اقامے پر وزیر اعظم کوباہر نکالناپڑا،یہ ہوتا ہے عوامی

وزیر اعظم ،یہ عوام کی عزت کرانے والاوزیر اعظم ہے ،عوام کی ووٹ کی حرمت کوپہچاننے والا وزیر اعظم یہ ہوتا ہے ، تاریخ کادھارا موڑنے والا وزیر اعظم جس کا نام نواز شریف ہے ۔ نوازشریف کا وژن دیکھو سی پیک ،واجپائی اور مودی گھرچل کر آئے ۔نواز شریف کا وژن دیکھو اس نے ایک میٹنگ میں درواز ے بند کر کے کہا

گھر کی پہلے خبر لو پوری دنیا میں رسوا ہونا پڑے گا ،آج انہوںنے نواز شریف کے الفاظ تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی اور کہا کہ پہلے ہمیں اپنا گھرٹھیک کرنا پڑیگا ، گھرکو خراب کرنے کے بعدکہہ رہے ہیں گھرکو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ جب نواز شریف بند دروازوں میں بند کمرے میں کہہ رہا تھا آپ کو کیوں سمجھ نہیں آ رہی تھی

،نوازشریف ،عوام کا وزیر اعظم اور عوام کا نمائندہ بات کرے توغدارتو آپ یہ بات کریں تو محب وطن ، اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بات کسی کے منہ سے نکلی ہے اور لیکن اس میں سر خرو نواز شریف ہوا ہے ۔ یہ تاریخ کا طریقہ ہے ،اللہ کا طریقہ ہے جو بے گناہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو سر خرو کر کے رہتا ہے ،آج نواز شریف کا

وژن سی پیک ،بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے تین سال میں بجلی بنانے والے کارخانوں کی لائنیں ، ریپڈ بس سروس،اورنج لائن ٹرین ،ضرب عضب اوررد الفساد سے دہشتگردی کا خاتمہ اور اس جعلی حکمران نالائق اعظم تابعدادخانکا وژن کیا ہے انڈھے کٹے مرغیاں،نوازشریف کا وژن ہے پاکستان کے اندرآئین کی حکمرانی ہو

،اس تابعدار کا وژن ہے آئین کے خلاف جو بھی اس کو جائز قرار دو، نوازشریف قانون کی حکمرانی اور ججز اور عدلیہ کو آزادہونا چاہیے اس عمران خان کا وژن کیا ہے جسٹس شوکت عزیز اورجسٹس قاضی فائز عیسی جیسے ججز کو اٹھا کر باہر پھینکو۔ نواز شریف کا وژن کیا تھا عوام کی ووٹ کو عزت دو اس کا وژن یہ ہے کہ عوام کے

ووٹ کو پائوں تلے روندو ڈاکہ ڈالو ڈبے اٹھا کر بھاگ جائو تب بھی جیت نہ سکو تو پریذائیڈنگ آفیسر ز کوہی اغواء کر کے لے جائو ۔ مسلم لیگ(ن) کے شیرو یہ بھی بتا دینا چاہتی ہوں اگر انہیں ڈسکہ میںذرا بھر برابر بھی یقین ہوتا کہ ہم فتح یاب ہوں گے یہ نواز شریف جیسے بہادر شیر کی طرح جس نے ایاز صادق کے حلقے میں فیصلہ آیا تو کہا

کہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے اور کسی حکم امتناعی کے پیچھے نہیں چھپے اور الیکشن لڑا وار جیتا ،اگر ان کو ذرا سا بھی یقین ہوتا ایک فیصد بھی یقین ہوتا کہ ڈسکہ کا دوبارہ انتخاب جیت جائین گے تو کہتے کوئی بات آئو میدان میں مقابلہ کر لولیکن پہلے انہوں نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہمیں نئے انتخاب سے بچا لو فیصلہ کر لیا لیکن

وہاں سے انکار ملا تو سپریم کورٹ بھاگ گئے اللہ کاواسطہ ہے ڈسکہ میں (ن) لیگ سے بچا لو ۔ جہاں جہاں ووٹ ہوگا وہاں وہاں سے نواز شریف جیتے گا او رجہاں جہاں دھاندلی ہو گی ایک پیج چلے گا ملی بھگت چلے گی وہاں سے بھی یہ ہاریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے حکمران جماعت کے بندے نے پیغام دیا ، دل بڑا کرتا ہے نام لے لوں

لیکن یہ بری بات ہے ،اس نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت کو کہا کہ اس دفعہ جتنی بھی دھاندلی کرلیں ، مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی ،اس کا ثبوت یہ ہے کہ ایک بندے نے مجھے کہا یوسف رضا گیلانی کا الیکشن ہو رہا تھاکہ بی بی کچھ اراکین اسمبلی آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ کی گارنٹی کی ضرورت ہے ،میں سمجھی ہماری

جماعت کے اراکین اسمبلی ہوں گے لیکن پی ٹی آئی کے اراکین تھے جنہوںنے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو ووٹ دیدیں گے ہمیںمسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ چاہیے ۔ پنجاب میں ہمارے 30کے قریب ووٹ اضافی تھے جب ہم نے اپنے اضافی امیدوار کو دستبردار کرانے کا اعلان کیا تو حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی فون کر کے کہہ رہے تھے کہ

امیدوار دستبردار نہ کرائیں ہم نے آپ کے امیدوار کو ووٹ دینا تھا ۔مریم نواز نے کہا کہ ہرآنے والادن نواز شریف کوسر خرو کر رہا ہے اور ہر آنے والا دن گزرا ہوا دن جعلی حکمران عمران خان سلیکٹرز کاپوری قوم کے سامنے کچاچھٹہ سامنے آرہا ہے ۔ یہ بات یاد رکھناہوہ وقت گزرگیا جب نیب اٹھا کر بند کر دیتا تھا ،وہ وقت اور تھا جتنی

قربانیاں دینی تھی دے چکی اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت آ گیا ہے اب یہ یاد رکھنا مسلم لیگ (ن) ، مریم نواز شریف نیب یا اس کے پیچھے جو مالک ہے اس کے لئے اتنی نرم آسامی نہیں بنے گی اگر پھر بھی تم نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ہم تمہارا بھرپو رمقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ نیب کا نوٹس کس دن کا آیا ہے

26مارچ کو ، یہ لانگ مارچ کی تاریخ سے اتنی بری طرح ڈرے ہوئے اس ، انشااللہ مریم نیب میں آئے گی لیکن یہ بات یاد رکھنا خاطر جمع کررکھو لانگ مارچ جس سے تمہاری جان نکلی ہوئی تھی اب تمہاری جان اندر واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جو نواز شریف کے بارے میں بات کرے گا ہم اس کی زبان کھینچ لیں

گے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا ، انہوں نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود پاکستان اور پنجاب کی خدمت کی ،اگر شہباز شریف جیل میں بند ہے تو پنجاب کے عوام دیکھ رہے ہیں پنجاب جگہ کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے ، شہباز شریف چمکتادمکتاچھوڑ کرگیا تھا ۔ خواجہ آصف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں انہوںنے جیل جانا

منظو رکر لیا لیکن ببانگ دہل کہا نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر رکن قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی اورہر عہدیدار یہ جانتا ہے کہ آنے والے دن اور آنے والی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تو ڈیڑھ سال او ربرداشت کر لے گی لیکن تم ڈیڑھ سال اور رک گئے تو تمہارا نام

صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔عمران خان کہتا ہے اگر مجھے نکالا گیا تو میںعوام کو سڑکوں پر لے آئوں گا کیا عوام کو یہ کہہ کر سڑکوں پر لائو گے کہ جیسے پہلے تمہارا بیڑہ غرق کیا تھا آئو پھر تمہارا بیڑہ غرق کروں ۔ مہنگائی کی قیامت سے غریب کی کمر توڑ دی ہے ۔ انہوںنے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پیچھے

ہٹنے پر مجبور کرنا ہے ،سلیکٹرز او رسلیکٹڈکو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا ہے ،ساتھ دو گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سنا تھا بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختوانخواہ شکایت کرتے تھے کہ سلیکٹرز کیخلاف صرف وہی کھڑے ہوتے ہیں ،پنجاب کھڑا نہیں ہوتا لیکن مجھے فخر ہے پنجاب بھی کھڑا ہو گیا ہے اور پنجاب نہ صرف کھڑا ہو گیا بلکہ اب پنجابیوں کسی کو بھی کسی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جعلی حکومت کو گھربھیج کر دم لو گے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…