اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے چرنا جزیرے کو’نیشنل سمندری پارک‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے چرنا جزیرہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے چرنا جزیرے کو ’میرین پروٹیکٹیڈ ایریا‘ بنانے
کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی ملک امین اسلم بلوچستان پہنچے ملک امین اسلم چرنا جزیرے کا جائزہ لیں گے اور ڈائیونگ کے ذریعے تصاویر بنائیں گے۔خیال رہے کہ چرنا سندھ اور بلوچستان کی سمندری حد پر واقع جزیرہ ہے جہاں 4 کلو میٹر طویل دنیا کی نایاب کورل چٹانیں ہیں۔