جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’اگر شک ہے تو عمران خان کو گلے لگا لیں‘‘ مولانا فضل الرحمان کو پیش کش کر دی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنرہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی کورونا وائرس سے صحتیابی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت گورنرہاس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بیگم گورنرسندھ اور خواتین اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی

جلد صحتیابی کے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مولانا بشیر فاروقی نے دعا کرائی اور نماز مغرب کی امامت بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ویکسین سے متعلق لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔کورونا وائرس سے بچا ؤکے لئے عوام ویکسین ضرور لگوائیں اور کورونا وباکو سنجیدگی سے لیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرنات وبا ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وزیراعظم کو کورونا ویکسین لگانے کی وجہ سے نہیں ہوا ہے۔ویکسین کے بارے میں اڑائی جانے والی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۔مولانا فضل الرحمان ہارے ہوئے اور تھکے ہوئے انسان ہیں۔ وہ کوئی بھی الزام کسی پر بھی لگا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں۔مولانا فضل الرحمان کو پتہ ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے۔غیر سیاسی اور ناسمجھ آدمی کا نام فضل الرحمان ہے۔اپوزیشن کو ایسی چیز کے پیچھے لگا دیا جسکا وجود ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کھبی دھرنا کھبی استعفی۔پاکستان کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔عمران خان روزانہ مضبوط سے مضبوط ترین ہو رہے ہیں۔اسکا علم مولانا فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کو بھی ہے۔انہوں نیکہا کہ چند دنوں کی بات ہے عمران خان نئی اننگز کا جلد آغاز کریں گے۔‎



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…