راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کی تمام ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنز نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں ممتاز احمد، چوہدری فاروق، شیخ عبد الوحید، زاہد محمود، راولپنڈی کے ہوٹل اور ریستوران مالکان نے خصوصی شرکت کی۔راولپنڈی
کی تمام ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنز نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیاجنرل سیکرٹری فاروق چوہدری نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے،ہر حکومتی احکام کو ماننے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام ایس و پیز کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ فاروق چوہدری نے کہاکہ ڈائننگ کے بغیر ریسٹورنٹ کا کام فقط سات فیصد ہے جس سے اخراجات پورے نہیں ہو سکتے۔چیئر مین ایسوسی ایشن ممتاز احمد نے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو ڈی چوک پر بھرپور دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن، کلینکس، ہوائی اڈوں اور پر ہجوم مقامات پر اگر پابندی نہیں تو ہوٹلوں کیلئے کیوں ہے؟۔ فاروق چوہدری نے کہاکہ پچاس افراد کی گنجائش والے ہال میں بیس افراد بٹھانے کیلئے بھی تیار ہیں،وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسپوزیبل کراکری استعمال کی جائے گی،فقط ٹیک اوے سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کر سکتے ورنہ ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔ راولپنڈی کی تمام ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنز نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں ممتاز احمد، چوہدری فاروق، شیخ عبد الوحید، زاہد محمود، راولپنڈی کے ہوٹل اور ریستوران مالکان نے خصوصی شرکت کی۔