اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کورونا تشخیص کے بعد صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد عالمی اور ملکی سیاسی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے
بھی اب سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اہلیہ اورمیرے لیے پاکستان اوربیرون ملک سے نیک خواہشات پرسب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے۔