منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہم نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ بھی دیے اور طعنے بھی سنے،مولانا فضل الرحمان کی تجویز پر مریم نواز کی شدید مخالفت اور گلے شکوے

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی، مریم نواز کی طرف سے مخالفت سامنے آگئی۔ لاہور میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کی

نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستانی سیاست میں ایک قد آور نام ہیں ان کی ایوان بالا میں بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی موثر رہے گی، تاہم مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی ہر بات منوانا چاہتی ہے، جس کے لیے ہم نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ بھی دیے اور طعنے بھی سنے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی ہیں۔ذرائع کے مطابق نائب صدر لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے نجات میں صرف مسلم لیگ ن کا ہی نہیں بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا بھی فائدہ ہے۔  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات ملکی دفاع کے لیے خطرہ بن گئے، ہم پاکستان کی آذاد ی اور خود مختاری کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں ایک سوچ پر متحد ہیں، باہمی رابطوں سے معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے، ان سے کہیں گے وہ 9

جماعتوں کے فیصلے پر غور کرے، پی ڈی ایم کے اتحاد کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دوں گا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہپی ڈی ایم کسی موقع پر حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے کی اجازت نہیں دے گی، اصولی فیصلہ ہوچکاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا،اور اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…