اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان بہت سخت وزرش کرتے ہیں ، بدپرہیزی وہ یہ کرتے ہیں کہ وہ گوشت بہت کھاتے ہیں ،ا یک کلو سے کم گوشت خان صاحب نہیں کھاتے ، وہ اپنی صحت کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی پروگرام گفتگو کرے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قوم نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ احتیاط نہیں کرنی ، حکومت کو چاہیے کہ ویکسین کی قیمت کا تعین کرے اور باہر سے منگوانے کی جازت دے ۔ حکومت میں کوئی قوت فیصلہ نہیں ، قوم کا بھی کوئی حال نہیں ، لوگ ماسک ہی نہیں پہنتے ، صحت کارڈز کے معاملے میں انشورنس کمپنی نے انکار کر دیا ہے ، اور بھاگ گئی ہے حالانکہ وہ سرکاری انشورنس کمپنی ہے ۔ انہوں نے 12کروڑ کی آبادی پر کمزور وزیراعلیٰ لگا دیا گیا ، پتہ نہیں عمران خان کو کب سمجھ آئی کہ عثمان بزار کیساتھ صوبے کو نہیں چلایا جا سکتا ۔