اسلام آباد(این این آئی) کرونا میں مبتلا ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے قوم کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔پاکستان میں گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوا اورعالمی رہنماؤں نے بذریعہ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنی آئسولیشن کی تصویر شیئر کردی۔کرونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیچ پر آئسولیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کے نام پیغام میں لکھا کہ نیک خواہشات پر عوام کا شکریہ۔