پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کردیا گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور ( آن لائن، این این آئی ) ڈریپ نے کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کردیا ، روسی ساختہ ویکسین کی قیمت 8 ہزار 200 روپے سے 9 ہزار روپے کے درمیان رکھنے کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین ڈریپ پرائسنگ بورڈ نے کیا ، اس حوالے سے خصوصی اجلاس 19مارچ کو ہوا۔

جس میں روسی ساختہ ویکسین کی قیمت 8 ہزار 200 روپے سے 9 ہزار روپے کے درمیان رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈریپ کی جانب سے اسپٹنک فائیو ویکیسن کی 2 خوراکوں کی قیمت کا تعین کیا گیا ہے ، اس حوالے سے سفارشات وزارت صحت کو ارسال کردی گئی ہیں ، جہاں سے یہ سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد کابینہ کی جانب سے ان کی منظوری دی جائے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کراچی کی ادویات بنانے والی کمپنی نے روسی ساختہ کورونا ویکیسن درآمد کی ہے ، کمپنی کی جانب سے پہلے مرحلے میں ویکیسن کی 50 ہزارخوراکیں منگوائی گئی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ویکسی نیشن سے قبل ہی کرونا کا شکار ہوچکے تھے،کرونا ویکسی نیشن کی 2 خوراکوں کے بعد قوت مدافعت بڑھتی ہے، ویکسی نیشن سے دو روز قبل میٹنگ کے دوران وزیراعظم کو کوئی

کرونا کی علامات نہیں تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرونا کے مثبت کیسز کی شرح برطانوی وائرس کی ہے جو زیادہ خطرناک ہے، کرونا کی پہلی لہر کے مقابلے وائرس کی برطانوی قسم 60 فیصد زیادہ مہلک ہے جس سے بچے بھی

خاصے متاثر ہو رہے ہیں۔انہوںنے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پیر سے ملک میں لاک ڈائون لگایا جارہا ہے اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں لیکن وبا ء کے پھیلا ئوکے باعث سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کو صوبوں سے مشاورت کریں گے

جس کے بعد کوئی حکمت عملی وضح کی جائے گی جبکہ کوشش یہ رہے گی کہ لوگوں کو کم سے کم کاروباری نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کی ذمہ داری صوبوں کی ہے تاہم ہنگامی صورتحال کے باعث وفاق ذمہ داری نبھا رہاہے۔ وفاق نے کرونا کی لہر کے

دوران ہسپتالوں میں کٹ فراہم کیں، وینٹی لیٹرز ، آکسیجن بیڈز دئیے کیونکہ شہریوں کی صحت کا معاملہ تھا اور یہ وقت آئینی بحث کرنے کا نہیں تھا۔انہوںنے صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرز نے ویکسین منگوالی ہیں ،وفاق کی جانب سے صوبوں

پر کوئی دبا ئونہیں وہ ویکسین منگواسکتے ہیں،پرائیوٹ سیکٹر نے گزشتہ دنوں روسی ویکسین اسپٹنک درآمد کی ہے۔کرونا وائرس کے دوران پرائیوٹ ہسپتالوں کے سوال پر اسدعمر کا کہنا تھا کہ ڈریپ کے قانون کے تحت پرائیوٹ سیکٹر ویکسین بیچ سکتا ہے تاہم ویکسین کی قیمتوں کے

تعین کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس کا این سی او سی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وفاق کی صوابدید ہے کہ این سی او سی کی جانب سے وبا ء کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں لیکن اس میں صوبوں سے مشاورت کی جاتی ہے تاہم بعض اوقات صوبوں کے مینڈیٹ کے خلاف بھی فیصلہ کرلیا جاتا ہے۔تمام صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمیشن ہیں جنہیں یہ اختیار ہے کہ وہ پرائیوٹ ہسپتالوں پر نظر رکھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…