رنگپور(این این آئی)ضلع مظفر گڑھ میں زمیندار نے بزرگ کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں زمیندار نے 70سال کے بزرگ کو درخت کے ساتھ باندھ کر مارا، اْس نے بھینس کھیتوں میں آنے پر معمر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے بعد زمیندار نے کئی گھنٹے بوڑھے شخص کو باندھے رکھا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری کو آزاد کرایا۔