ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آبادمیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون 660 دکانیں بند، مارکیز سیل ، ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے

datetime 21  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (آ ن لائن ) اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کریک ڈاون کا آغاز کیا ، خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، مارکیز سیل، 660 دکانیں بند کروا دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا۔ 660 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی

پر بند کرا دیا گیا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو مارکیز کو سیل کیا گیا۔این سی او سی کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے 52 سکولوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 28 مساجد کا بھی معائنہ کیا۔اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 97 لاکھ73 ہزار 993 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 667 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 26

ہزار 802 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ63 ہزار 058 ، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 79 ہزار 245، اسلام آباد میں 51 ہزار 414، بلوچستان میں 19 ہزار 327، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 609 اور گلگت بلتستان

میں 4 ہزار 972 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 107 ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا

سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 843 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 092 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…