کراچی(این این آئی) سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہائوس کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل
کے لئے حمایت مانگ لی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہائوس پہنچے جہاں بلاول بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی بھی بلاول ہائوس پہنچے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہ اویس نورانی نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہد خاقان عباسی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہائوس کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے لئے حمایت مانگ لی۔