جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط پر بجلی صارفین پر 150ارب روپے سرچارج ڈال دیا گیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی صارفین پر سرچارج مسترد کردیا۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط پر بجلی صارفین پر 150ارب روپے سرچارج ڈال دیا گیا ہے،پارلیمنٹ بے توقیر ہے اور صدرہاؤس آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا

ہے، سٹیٹ بینک بری ترین طرز حکمرانی دور میں نئے ٹیکسوں سے مزید مہنگائی کا اعلان کر رہا ہے،مہنگائی کی سونامی میں ڈوبے عوام الناس کو میسر تمام ریلیف اور سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی گیس پٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافے سے صنعتیں بند اور برآمدات متاثر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی خاندانی اور وزرا کی فوج ظفر کا بوجھ عوام الناس پر ڈالنا حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے،ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو گنا اضافہ اور ہسپتالوں میں مفت ادویات سہولت ختم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرعی اجزا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے،صوبوں کے وسائل روک کر انسانی ترقی کو تباہی سے دوبار کر دیا گیا ہے،عوام الناس پوچھتے ہیں مہنگی بجلی گیس بل جلانے والے عمران خان کہاں سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کے مددگاروں کی بجائے آئی ایم ایف کی آلہ کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہوشرباء مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام کو بار بار مہنگی بجلی کے جھٹکے دئے جاتے ہیں، حکمران اپوزیشن کو دبانے کیلئے دن رات منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھمبیر مسائل کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات میں ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…