جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا بڑا فیصلہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا ردعمل

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے فیصلہ سنا دیا ہے اور دونوں ملزمان کوسزائے موت، عمر قید اور جرمانے کا حکم سنا یا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مضبوط چالان پیش کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور اور پراسیکیوشن ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈی آئی جی انویسٹی

گیشن لاہور شارق جمال خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تین رکنی پراسیکیوشن ٹیم موٹروے کیس عبدالجبار ڈوگر، وقار عابد بھٹی اورحافظ اصغر بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ چند ماہ قبل سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو بے آبرو کرنے والے دونوں ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں اورملزمان کو گرفتار کرکے مضبوط چالان پیش کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور اور پراسیکیوشن ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے فیصلے میں دونوں ملزمان کوسزائے موت، عمر قید اور جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔ شارق جمال خان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے اور علاقے کی جیو فینسنگ کروائی گئی۔لوکل و سیف سٹی کیمرہ جات کی فوٹیجز حاصل کی گئی اور53 مشتبہ افراد وریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا گیا۔کیس کی سنگینی کے پیش نظر مقامی پولیس اور سی آئی اے سمیت 20سے زائد پولیس ٹیمز تشکیل دیں گئی تھیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی سربراہی میں سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل ایک سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔اس کے علاوہ گاڑی پر لگے ہوئے حاصل شدہ خون کے سمپلز کو DNAکے لیے

PFSAبھجوایا گیا،کھوجیوں اور مخبران کی مدد حاصل کی گئی اور 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر DNAٹیسٹ کروائے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ 14ستمبر2020کو ملزم شفقت کی گرفتاری کے بعد DNAکروایا گیا جو متاثرہ سے حاصل شدہ DNAسے میچ ہو گیاتھا۔ ملزم عابد علی ملیح کی گرفتاری کے لیے 25لاکھ روپے انعام

مقرر کیا گیا اور اسکے مختلف ممکنہ حلیہ جات کی تصاویربھی شائع کی گئیں۔ 12اکتوبر2020کو پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور اس کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملیح کو گرفتارکر لیاگیا۔ملزم شفقت اورعابد علی کو دوران شناخت پریڈ متاثرہ خاتون نے درست شناخت کیا۔ملزمان کے بیانات قلمبند کروا کر چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا کہ پاکستان ایک زندہ وپائندہ ریاست ہے جہاں

آئین اور قانون کی عملداری ہے۔ اس ریاست کا نظام عدل قانون کے مطابق مظلوموں کی داد رسی کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔ ریاست پاکستان میں ظلم جبر اور استحصال کو پنپنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا نے بڑی ذمہ داری سے کردار نبھاتے ہوئے سارے واقعہ کو کور کیا اورمتاثرہ قانون کی شناخت کوصیغہ راز میں رکھاجس پر آپ زبردست داد وتحسین کے مستحق ہیں۔ شارق جمال خان نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس لاہور اسی لگن اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…