کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش، کویت کا ویزہ کھل جانے کی نوید سنا دی گئی

20  مارچ‬‮  2021

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش پیدا ہونے لگی ہے، کویت کیلئے2011ء سے ویزے پر پابندی ہے، جلد ویزہ کھل جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے دورے پر گیا تھا، میں نے وزیراعظم کا خیرسگالی کا خط قطری امیر کو دے دیا تھا میں حق

نہیں رکھتا کہ خط پڑھوں۔جلد کویت کا بھی دورہ کرنے جارہا ہوں، کویت اور قطر میں لیبر کی بڑی گنجائش پیدا ہونے لگی ہے۔ میرے نوٹس میں نہیں کہ مریم نوازجیل جارہی ہیں، مریم نواز کے کیسز کا مجھے علم نہیں، میں نیب کو ڈیل نہیں کررہا۔ شہبازشریف کے باہر آنے کا بھی مجھے نہیں پتا، سارے فیصلے تو ٹی وی پر آجاتے ہیں۔مریم نواز کہتی ہیں مجھے اجازت اور ٹکٹ پلیٹ میں بھی رکھ کردیں تو باہر نہیں جاؤں گی وہ کہتی ہیں تو ٹھیک ہی کہتی ہوں گی ہمیں ان کی بات بھی ماننی چاہیے لیکن عمران خان ان کو باہر جانے بھی نہیں دے گا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ میں مالشی وزیر ہوں، کیونکہ میں تیاری کرکے تقریر نہیں کرتا۔ میں کسی سے خفا نہیں، میں پندرویں بار وزارت کررہا ہوں، یہ اللہ کی دین ہے، میں ایک سیٹ کا رکن ہوں، عمران خان کی مہربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس کے بارے میں شک نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان کے عظیم ادارے اور فوج جمہوری نظام کو نہیں چلانا چاہتے، ادارے باتیں بھی سن رہے ہیں، یہ بدلی ہوئی فوج ہے فوج جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، فوج جمہوریت اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔فوج کا چیف جب بات کرتا ہے تو وہ بڑی اسکرین کی بات کرتا ہے، انہوں نے ذمہ داری کی بات کی، ہمیں اپنے مسائل کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے یہ راہ کیوں اختیار کی؟ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ فضل الرحمان کا بیٹا اسمبلی میں موجود ہے، خود انہوں نے صدارتی الیکشن لڑا، اب اسمبلی کو غیرآئینی کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…