جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

ویکسین لگانے کے بعد کورونا مثبت نہیں آتا عمران خان وائرس کا شکار کب ہوئے ہونگے؟ پاکستان کے معروف ماہر صحت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد (این این آئی)کراچی میں انڈس ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری نے کہا ہے کہ ویکسین لگانے کے بعد کورونا مثبت نہیں آتا، وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے قبل ہی کورونا ہوا ہو گا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وزیراعظم نے جمعرات

یعنی دو روز قبل کورونا کی ویکسین بھی لگوائی تھی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری بتایا کہ ویکسین لگانے کے بعد کورونا نہیں ہوتا، وزیراعظم کا یقینا 5 سے 7 روز قبل کورونا کا ایکسپوڑر ہوا ہوگا اس لیے اب ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ ویکسین لگنے کے 2 سے 3 ہفتوں کے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں اسی لیے چینی ویکیسین کی دو ڈوز لگائی جاتی ہیں تاکہ اینٹی باڈیز زیادہ بنیں۔ڈاکٹر عبدالباری کے مطابق امید ہے کہ وزیراعظم کو علامات بہت کم ہوں گی، کیونکہ وہ خود کو فٹ بھی رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ویکسین کی وجہ سے ان کی اینٹی باڈیز بھی بننا شروع ہو جائیں گی۔دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر اس ان کی علامات شدید نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جو کہ مثبت آیا۔شہباز گل کے مطابق وزیراعظم اپنی رہائش گاہ

پر قرنطینہ میں ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی علامات شدید نہیں ہیں اور بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا مثبت آنے کو کسی بھی صورت ویکسین سے نہیں جوڑنا چاہیے کیونکہ ویکسین لگنے کے بعد اینٹی باڈیز (قوت مدافعت) بننے میں 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کی یہی ہدایت ہے کہ اس کو ویکسین سے کسی بھی صورت نہ جوڑا جائے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…