ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم اور خاتون اول کرونا کا شکار سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا، سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل ہی ویکسی نیشن کرائی تھی اسکے باوجود وہ کورونا وائرس سے نہ بچ سکے۔

امید ہے کہ وزیراعظم بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے، پچھلے کچھ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ان سب کو اپنے ٹیسٹ کرانے چاہئیں ،ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے۔دوسری جانب پاکستان رواں ماہ کے اختتام تک چین کی دو کمپنیوں سے کووڈ 19 کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں حاصل کرے گا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں درآمد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین دو حصوں میں پاکستان پہنچے گی۔اسد عمر نے کہا کہ پہلی کھیپ 25 مارچ جبکہ دوسری 30 مارچ کو پہنچے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ مزید ویکسین حاصل کرے گی اور چین کی دو مختلف کمپنیوں سے یہ ویکسین حاصل کی جائیں گی۔وفاقی وزیرجو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے متنبہ کیا کہ کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز کی تعمیل بہتر نہیں ہوئی تو حکومت سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کا اجلاس 22 مارچ (بروز پیر) کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سخت اقدامات کے فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…