جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ذرائع وزیراعظم ہائوس کے

مطابق وزیراعظم کو انفیکشن کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے سے تھا، وزیراعظم کا ٹیسٹ ویکسینیشن کے بعد ہوا۔وزیراعظم کو کورونا ویکسینیشن کی ابھی پہلی ڈوز لگی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرا عظم ہائوس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیرا علیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزرائ اور افراد بھی اپنا کوروبا ٹیسٹ کرائیں گے ۔، ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیو لنک سے کر سکتے ہیں ۔وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات انکی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔دریں اثناء سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم کا عوام سے ٹیلی فون پر

رابطہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ٹیلی فونک رابطے کی نئی تاریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جائے گا ۔انہوں نے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی علامات شدید نہیں ہیں انہیں ہلکی سی کھانسی اور بخار ہے انکی صحت کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے

چند روز قبل ہی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوائی تھی جو چین سے درآمد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیر اعظم سے جو ملکی وغیر ملکی شخصیات ملی ہیں ان سب کو اپنے کورونا ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی کابینہ کے اراکین بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے کیونکہ وزیر اعظم نے منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کی تھی وزیر اعظم اب قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے گھر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور انجام دینگے اور مختلف اجلاس کی صدارت بھی گھر سے ہی کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…