کراچی(این این آئی)سندھ میں شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز پر اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔آوارہ کتوں کے شہریوں کے کاٹنے کے کیسز پر ممبر صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو درخواست ارسال کردی۔
درخواست میں موقف اپناتے ہوئے سندھ حکومت نے جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور استدعا کی کہ کیس سکھر بینچ سے کراچی منتقل کیئے جائیں۔درخواست میں کہا گیاہے کہ جسٹس آفتاب احمد گوڑر سندھ حکومت کے کیسز میں اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا کوئی بھی کیس جسٹس آفتاب احمد گوڑر کی عدالت میں نہ لگایا جائے۔