ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پونے چار سال قبل جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود ہتک عزت دعوے پر عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا تاہم قانون کے مطابق 90 روز میں ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں 62 بار سماعت ملتوی کی استدعا کی گئی، عمران خان نے مرکزی درخواست میں ہی متفرق درخواست دی اور 2 سال ضائع کرنے کے بعد درخواست واپس لے لی، عمران خان کا عدالتی کاروائی کا حصہ نہ بننا عدالتی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے لہذا عدالت ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…