ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد میں عام آدمی کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ، جگہ اور قیمت کا تعین بھی ہو گیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاہے کہ سرکاری زمین غریب آدمی کے استعمال میں لائی جائیگی، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپے میں دیا جائے گا،پنجاب پیری اربن اسکیم ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، ہر تحصیل میں ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا،اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں عام آدمی

کو 27 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیا جائے گا،امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ دے کر گھر نہیں بنا سکتے، اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ پنجاب پیری اربن اسکیم ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، پنجاب کی ہر تحصیل میں ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، ہاؤسنگ سیکٹر میں مارگیج کے نظام میں بہتری لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی انقلاب دیکھیں گے، پنجاب کے اندر ہاؤسنگ کا پروجیکٹ لے کر آ رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ دنیا کے بڑے ملکوں میں گھر بنانے کیلئے قرضہ کی ضرورت ہوتی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے گھروں کے لیے قرضے کے حصول کے لیے راہ ہموار کی، پنجاب کے20 اضلاع کی 26 تحصیلوں میں 14 لاکھ روپے میں عام آدمی کو گھر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اپ گریڈ کیا تو ملک میں سرمایہ کاری آئی، اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں عام آدمی کو 27 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پہلے فیز میں 3 ہزار کینال پر 26 تحصیلوں میں یہ منصوبہ شروع ہو رہا ہے، 21 ہزار 7 سو درخواست موصول ہوئی ہیں، نیا پاکستان اتھارٹی میں 21700 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا

جا رہا ہے، مخدوم ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کومارگیج کر کے لوگوں کے حوالے کیا جائے گا، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپیمیں دیا جائے گا جبکہ گھرکے لیے لوگوں کو 5700 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ

دے کر گھر نہیں بنا سکتے، اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ’ریور راوی پراجیکٹ‘ کے لیے پہلے فیز میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو نوکری دینے جا رہے ہیں، ریور راوی منصوبے میں لاکھوں نوکریاں سامنے آئیں گی، یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ شہباز گِل ہر سال فریش گریجویٹس کو ایک سال کے لیے نوکری دی جائے گی، یہ ہیں وہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر جس کا وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…