ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بیشک مارشل لاء سے اختلافات ہو سکتے ہیں مگر مارشل لاء کے چاروں ادوار بے مثال تھے،چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کیلئے بھی اہم پیغام

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا کہیں۔اختلافات بھلا کر عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے۔بنیادی مسائل میں مہنگائی، بے روزگاری اور قیمتوں پر کنٹرول کرنا شامل ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت سب سے پہلے اپنی تجاویز میں یہ دیکھیں کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ کیا ہے اور کیسے پیدا ہوئی اور کس نے پیدا کی اور اس کو دور کرنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی مسائل جن میں ووٹوں کو نوٹوں سے بچانے کیلئے اقدامات بھی شامل ہیں۔ اس پر عمل کروانے کیلئے اپنی تجاویز دیں۔ بیشک مارشل لاء سے اختلافات ہو سکتے ہیں مگر پچھلے چاروں مارشل لاء کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔مارشل لاء دور میں قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی، بے روزگاری، شہروں میں صفائی کے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کیے تھے۔ جو آج بھی عوام کو یاد ہیں۔ کمیٹی کو چاہیے مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کے دوسرے مسائل کی طرف توجہ دینے کی تجویز پیش کریں نہ کے ساری میٹنگوں میں سیاسی مسائل کی طرف توجہ دے کر وقت ضائع نہ کیا جائے اورووٹ کو نوٹ سے بچانے کیلئے اور منصفانہ الیکشن کروانے کیلئے تجویزیں دیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کمیٹیاں ہمارے دور میں بھی بنتی رہی ہیں اور کمیٹیوں کی رپورٹیں آج بھی سرد خانے میں پڑی ہوئی ہیں۔ رپورٹیں محنت سے تیار کیا جاتی ہے ان پر عملدرآمد کروانے کیلئے مصلحتوں سے کام لیا جاتا ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ وقت کا تعین کریں ورنہ یہ کمیٹی بھی کارپوریشن کمیٹی بن کے رہ جائے گی۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…