ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی الیکشن، امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی، شدید اختلافات سامنے آ گئے

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، تاہم امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی قیادت میں سخت اختلافات سامنے آگئے ہیں۔پی ایس 116 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جلد اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دوں گا، کیوں کہ

جو شخص یوسی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار چکا ہے ان کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا۔شہزاد اعوان نے کہا کہ این اے 249 کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کو خط لکھا تھا کہ امجد آفریدی ایک کمزور امیدوار ہے، اور حلقے کی مقامی قیادت ان کو اسپورٹ نہیں کرے گی، امجد آفریدی پی ٹی آئی ضلع ویسٹ کراچی کے صدر ہیں اور انہوں نے آج تک یوسی کا بھی الیکشن نہیں جیتا، تو قیادت نے کس بنیاد پر قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انہیں پارٹی ٹکٹ دے دیا، اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں جلد ہی اپنا استعفیٰ قیادت کو بھیج دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…