مکوآنہ (این این آئی )حکومت پنجاب نے سول و پولیس بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے ریکارڈ قائم کردیئے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ امداد باہمی اور اطلاعات کے سیکرٹریز کو تین تین بار بدلا گیا‘محکمہ ماحولیات اور محکمہ ایکسائز کے
سیکرٹریز کو 4، 4 بار بدلا گیا‘محکمہ خوراک، لائیواسٹاک، ٹرانسپورٹ اور بلدیات کے سیکرٹریز کو 5 بار تبدیل کیا گیا‘محکمہ اسکول ایجوکیشن، سروسز اور آبپاشی کے سیکرٹریز کو 6 بار بدلا گیا‘پنجاب حکومت نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری کو 9 بار تبدیل کرکے ریکارڈ بنایا‘وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے کمشنر کو 5 بار تبدیل کیا‘پنجاب حکومت نے اب تک 5 آئی جی پولیس کو تبدیل کیا‘پنجاب حکومت نے اب تک 3 چیف سیکرٹریز کو تبدیل کیا‘پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کی سیٹ پر 4 تبدیلیاں کیں-