اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سینیٹ انتخابات میں کامیابی وفاقی حکومت کی اپنے اتحادیوں کو نوازنے کیلئے تیار ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں دیے جانے کا امکان ، ایم کیوایم کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیا جا سکتاہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے
سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا کو سیاسی معاملات پر زیادہ بات کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو حکومتی کارکردگی اجاگر کرنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ،مفادات کے ٹکراؤ اور تنقید کے پیش نظر بعض مشیران اور معاونین خصوصی کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شبلی فراز اور فیصل واوڈا جلد دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، عامر کیانی کا بھی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا امکان ہے۔وزیراعظم نے میڈیا حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے شیخ رشید احمد کو متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزارت داخلہ کا لاہور میں بھی کیمپ آفس قائم کیا جارہا ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے انتظامات الگ کرنے کے لیے فیصل جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ، میڈیا پر اقدامات کی تشہیر کی ذمہ داری شبلی فراز کے سپرد کردی گئی ہے۔