ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

32 سال تک سرکاری مراعات کے مزے لینے والا پولیس افسر جعلی نکلا، جعلی آرڈر پر اے ایس آئی بھرتی ہونے والے اعجاز ترین کو عدالت نے نوکری سے برخاست کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جعلی تقرر نامے پر اے ایس آئی سے ایس پی بننے والے کا راز 32 سال بعد فاش ہوگیا، جس کے بعد آئی جی سندھ نے جعلی تقرر نامے پر کام کرنے والے ڈی ایس پی کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی تاریخ میں جعلسازی کا انوکھا کیس سامنے آیا، جعلی تقرر نامے پر 32 سال نوکری کرنیوالا

ایس پی جعلی نکلا۔جعلی لیٹرپر بھرتی کا انکشاف سنیارٹی کیلئے کی گئی اپیل کی جانچ پڑتال میں ہوا، اعجازترین نے جعلی تقررنامے پر اے ایس آئی سے ایس پی تک نوکری کی اور 32 سال تک سرکاری مراعات کے مزے لیتا رہا۔ اعلی افسران کو خبر تک نہ ہوئی کہ پروموشن پر پروموشن لینے والا جعلی ہے، بھرتی اسلام آباد پولیس سے ہوئی اور سندھ ٹرانسفر کرایا گیا، مبینہ جعلی لیٹرپربھرتی اعجازترین آؤٹ آف ٹرن میں ترقی کرتا ایس پی تک پہنچا۔ اعجازترین کی بطور ایس پی سندھ میں کئی شہروں میں پوسٹنگ رہی، وہ بلاول بھٹو سمیت اہم شخصیات سے ملتا رہا تاہم جب عدالتی احکامات کے بعد آٹ آف ٹرن ترقی واپس ہوئی تو انسپکٹر بن بیٹھا اور بطور انسپکٹر درجنوں تھانوں میں ایس ایچ او رہا۔انسپکٹر اعجاز ترین نے 16اگست 1989 کا تقرر نامہ پیش کیا اور 1997 میں اسلام آباد پولیس سے اصلی حکمنامے پر سندھ پولیس آگیا۔آئی جی سندھ نے جعلی تقرر نامے پر کام کرنے والے ڈی ایس پی کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری اسلحہ و سامان واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔اعجازترین نے بتایاکہ عدالتی حکم پرملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔  جعلی تقرر نامے پر اے ایس آئی سے ایس پی بننے والے کا راز 32 سال بعد فاش ہوگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…