جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا سر کاری زمین غریب آدمی کے استعمال میں لانے کا اعلان تعمیر شدہ گھر کے صرف کتنے لاکھ روپے لیے جائیں گے ، بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاہے کہ سرکاری زمین غریب آدمی کے استعمال میں لائی جائیگی، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپے میں دیا جائے گا،پنجاب پیری اربن اسکیم ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، ہر تحصیل میں ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا،اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں عام آدمی کو 27 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیا جائے گا،

امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ دے کر گھر نہیں بنا سکتے، اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ پنجاب پیری اربن اسکیم ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں، پنجاب کی ہر تحصیل میں ہاؤسنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، ہائوسنگ سیکٹر میں مارگیج کے نظام میں بہتری لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بھی انقلاب دیکھیں گے، پنجاب کے اندر ہاؤسنگ کا پروجیکٹ لے کر آ رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ دنیا کے بڑے ملکوں میں گھر بنانے کیلئے قرضہ کی ضرورت ہوتی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے گھروں کے لیے قرضے کے حصول کے لیے راہ ہموار کی، پنجاب کے20 اضلاع کی 26 تحصیلوں میں 14 لاکھ روپے میں عام آدمی کو گھر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اپ گریڈ کیا تو ملک میں سرمایہ کاری آئی، اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں عام آدمی کو 27 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پہلے فیز میں 3 ہزار کینال پر 26 تحصیلوں میں یہ منصوبہ شروع ہو رہا ہے، 21 ہزار 7 سو درخواست موصول ہوئی ہیں، نیا پاکستان اتھارٹی میں 21700 درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے، مخدوم ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کومارگیج کر کے لوگوں کے حوالے کیا جائے گا، یہ تعمیر شدہ گھر 14 لاکھ روپیمیں دیا جائے گا جبکہ گھرکے لیے لوگوں کو 5700 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ امریکا یا لندن میں بھی سب لوگ یکمشت پیسہ دے کر گھر نہیں بنا سکتے، اپریل میں منصوبے کے پہلے فیز پر کام شروع ہوجائے گا۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ’ریور راوی پراجیکٹ‘ کے لیے پہلے فیز میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو نوکری دینے جا رہے ہیں، ریور راوی منصوبے میں لاکھوں نوکریاں سامنے آئیں گی، یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ شہباز گِل ہر سال فریش گریجویٹس کو ایک سال کے لیے نوکری دی جائے گی، یہ ہیں وہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر جس کا وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…