لاہور( این این آئی)صوبہ پنجاب میں اساتذہ کے جانب سے حاصل کیا جانے والا ٹائم اسکیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گریڈ16 سے19کے اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لیا جائے گا، 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے
ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا، ٹائم اسکیل کی مد میں حاصل کی جانی والی مراعات بھی واپس کرنا ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراعات کی مد میں محکمہ خزانہ کو20کروڑ روپے کی ریکوری ہوگی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اتھارٹیز کو بغیر منظوری اساتذہ کو ٹائم اسکیل دینے سے روکدیا، سنیارٹی سے ہٹ کر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کو انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 2019تا2021 تک ہزاروں اساتذہ نے ملی بھگت سے ٹائم اسکیل حاصل کیا تھا۔