اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔شہباز شریف نے اپنے وکیل مصطفی رمدے کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔شہباز شریف نے اپنی درخواست میں وزیر اعظم عمران خان اور ٹرائل کورٹ کے جج کو فریق بنایا ہے

۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پونے چار سال قبل جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ۔طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہتک عزت دعوے پر عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا ۔قانون کے مطابق 90 روز میں ہتک کے عزت کے دعوی کا فیصلہ ہونا چاہیے ۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں 62 بار سماعت ملتوی کی استدعا کی گئی ۔عمران خان نے مرکزی درخواست میں ہی متفرق درخواست دی اور دو سال ضائع کرنے کے بعد درخواست واپس لے لی ۔عدالتی کاروائی کا حصہ نہ بننا عدالتی نظام کے مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے ۔فاضل عدالت نے شہباز شریف کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کو درخواست سے پہلے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے پاس درخواست نہ دینے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…